ارنا کے مطابق العربی الجدید نیوز سائٹ نے آج پیرکو غرب اردن کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی ذرائع نے غرب اردن پر صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کے حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ آبادکاروں نے جنوبی غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک دکان پر حملہ کرکے اس کو نذرآتش کردیا۔
اسی کے ساتھ صیہونی فوج نے بھی شہر الخلیل کے مغرب میں واقع اذنا قصبے پر حملہ کیا، جنگی گولیاں چلائیں، صوتی بموں کے دھماکے کئے اور فلسطینیوں پر زہریلی آںسو گیس کی شیلنگ کی ۔
اس دوران چار صیہونی وزیروں نے غرب اردن کے بھی دیگر مقبوضہ علاقوں کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا ہے۔
ان چار صیہونی وزیروں نے شمالی غرب اردن میں، صیہونی کالونی ہاربراخا میں ایک نئے محلے کے افتتاح کے موقع پرمقبوضہ علاقوں سے غرب اردن کے الحاق اور صیہونی کالونیوں میں توسیع کا مطالبہ کیا۔
یہ چار صیہونی وزیر، وزیر جنگ یسرائيل کاتس، صیونی کالونیوں کے وزیر دوریت استروک، الجلیل اور نقب کے مضافاتی علاقوں کی توسیع کے وزیر اسحاق اوسرلوف اور وزیر قانون یاریو لوئن ہیں۔
آپ کا تبصرہ