جمعرات کو، نیویارک کے اپنے دورے کے اختتام پر، صدر ایران مسعود پزشکیان نے کہا کہ گزشتہ 3 دن میں ہم نے 15 سے زائد ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی اور ان مذاکرات میں زیادہ تر غزہ، فلسطین اور لبنان کے مسائل پر بات ہوئی۔ وہ جو اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں، انسانی حقوق پر ظالمانہ تنقید کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامی سب سے بڑے دہشت گرد ہیں، کیونکہ وہ غزہ اور لبنان میں بے گناہ لوگوں پر بمباری کررہے ہیں اور اپنے پاس موجود ہتھیاروں اور طاقت سے ان کے گھروں کو تباہ کررہے ہیں، سڑکیں بند کر رکھی ہیں اور پانی، خوراک اور ادویات ان تک پہنچنے نہیں دے رہے۔
آپ کا تبصرہ