حزب اللہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے ڈرون اسکواڈرن نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں واقع صیہونی فوج کے 120 ویں جولان ڈویژن کی نفح نامی بیرکوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں مذکورہ ڈویژن کا کمانڈ سینٹر قائم ہے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے دھماکہ خیز مواد کے حامل اس کے ڈرون طیارے براہ راست اپنے ہدف پر لگے ہیں۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ یہ حملہ المصنع اور البقاع پر صیہونی حکومت کےحالیہ حملوں کے جواب میں کیا گيا ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی مقبوضہ شمالی جولان میں کئی ڈرونز کے دھماکے کی خبر دی۔
آپ کا تبصرہ