یمنی حکومت کے وزیر خارجہ جمال عامر نے المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت اور اس کے ہتھکنڈوں کا جواب کس طرح دیا جائے اس کا فیصلہ یمن کی قیادت اور عسکری عہدیدار کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حدیدہ بندرگاہ پر صیہونی حکومت کی بزدلانہ اور قابل نفرت جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
یمنی حکومت کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے بحری جہازوں کے ساتھ بحیرہ احمر سے فرار ہو گیا اور اب متبادل علاقوں کی تلاش میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھڑپوں کے ابتدائی ایام میں ہی امریکہ کی الجھن واضح تھی۔
ادھر ، ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے پیر کے روز کہا ہے کہ یمنی بندرگاہ حدیدہ پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ فضائی حملے عام شہریوں کے خلاف ایک غیر متناسب اور غیر ذمہ دارانہ کارروائی تھی، جسے جنگی جرم قرار دیا جا سکتا ہے۔
صیہونی حکومت کے ان فضائی حملوں میں الحدیدہ بندرگاہ کے علاقے "سلف" میں تیل ذخیرہ کرنے والے ٹینک، 2 کرینوں، ایک جہاز اور ایک پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ