ارنا کے مطابق عزت الرشق نے کہا کہ صیہونی حکومت کی نازی اور مجرم فوج کی طرف سے غزہ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران فلسطینی قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ہر لحاظ سے ایک جرم ہے
ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ اسرائیلی فوج کا یہ اقدام جنگی قوانین کھلی خلاف ورزی اور قیدیوں کے حقوق کے بارے میں تمام عالمی قوانین، کنوینشنوں اور معاہدوں کی پامالی ہے۔
حماس کے اس سینئر رکن نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس جرم کی مذمت کرے۔ انہوں نے بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے مقدمے میں قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے معاملے کو بھی شامل کرے۔
ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے غزہ کی پٹی پر جارحیت کو تقریبا ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ حکومت کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے بلکہ اپنے اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں مزید دھنستی چلی جارہی ہے۔
اس عرصے میں قابض حکومت نے اس خطے میں قتل عام، تباہی، جنگی جرائم، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، امدادی تنظیموں پر بمباری اور قحط کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کیا۔
آپ کا تبصرہ