11 جون، 2024، 5:44 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85504876
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے آج پیر کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے نہاریا فوجی اڈے پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

  ارنا  نے العہد نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ نہاریا میں صیہونی فوج کے ڈیویژن 146 کے کمانڈ ہیڈکواٹر پراس کے ڈرون حملے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ نے بتایا ہے کہ یہ حملہ جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے ڈرون حملے کے بعد مذکورہ صیہونی فوجی  اڈے میں آگ لگ گئی ۔

حزب اللہ نے اسی طرح صیہونی حکومت کے بیاض بلیدا نامی فوجی اڈے پر بھی ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ نے اس سے پہلے بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ  صیہونی کالونی آویویم میں صیہونی فوج  کے ایک مرکز کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ جولان میں بھی صیہونی فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے ۔

 اسی کے ساتھ المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ نے صیہونی حکومت کا ایک ڈرون مار گرایا ہے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .