مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لئے ضروری احکامات جاری کردئے

تہران/ ارنا- مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہلی کاپٹر تک امداد پہنچانے کے لئے تمام گنجائشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

چیف آف اسٹاف نے فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے تمام وسائل، صلاحیتوں اور گنجائشوں کا استعمال کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت آج شام کو ایران اور آذربائیجان کی سرحد پر "قیز قلعہ سی" ڈیم کے افتتاح کے بعد، تبریز ریفائنری کے ایک منصوبے کے افتتاح کے لئے جا رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر، جنگلوں سے ڈھکے دیزمار علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

رپورٹوں کے مطابق، امدادی ٹیمیں اور مسلح افواج کی بھرپور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .