صدر رئیسی
-
اقوام متحدہ میں شہید صدر رئیسی کی یاد تازہ کی گئی:
عالم اسلامایران کے مرحوم صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کے اقدامات تاریخی تھے، ان کی قدردانی کرتے ہیں: اقوام متحدہ میں او آئی سی کے نمائندے کا بیان
نیویارک/ارنا- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے کی حیثیت سے شہید صدر رئیسی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کے اقدامات کی قدردانی کی۔
-
سیاستحکومت شہید رئیسی کی راہ پر گامزن ہے: عبوری صدر مخبر/ بحرانوں نے ایران کو مستحکم بنا دیا ہے: بشار اسد
تہران/ ارنا- عبوری صدر محمد مخبر نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کے موقع کہا کہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے افسوسناک حادثے کے باوجود، ایران مستحکم انداز میں مستقبل کی جانب اسی راہ پر گامزن ہے جسے شہید رئیسی نے روشن کیا تھا۔
-
سیاستعلاقائی اور عالمی معاملات میں ایران کے موثر کردار میں کسی بھی قسم کا وقفہ تک پیش نہیں آئے گا: ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی
تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے خردمند رہبر اور قدرداں اور بیدار عوام کے زیر سایہ، علاقائی اور عالمی میدانوں میں اپنے موثر کردار کو برقرار رکھے گا۔
-
تصویرتہران والوں کا شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو الوداع، جلوس جنازہ نے نئی تاریخ رقم کردی
بدھ کی صبح 22 مئی سن 2024 کو ہر دل عزیز صدر شہید آیت اللہ رئیسی، مجاہد وزیر خارجہ شہید حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی کو تہران کے رہنے والوں نے جس والہانہ انداز میں الوداع کہا، اسے یقینا تاریخ میں لکھا جائے گا۔
-
تصویرتبریز شہر میں صدر کے جلوس جنازہ میں عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر
تبریز شہر میں شہید صدر، سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کا جلوس جنازہ شاندار انداز میں اٹھایا گیا۔ تبریز شہر کے رہنے والوں نے ہردل عزیز صدر کو پرنم آنکھوں کے ساتھ الوداع کہا، شہید سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی کو منگل کی شام تشییع کے لئے قم منتقل کیا جا رہا ہے۔
-
پاکستانآیت اللہ رئیسی عالم اسلام کی وحدت کے حامی تھے: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی
اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی میرسرفراز بگٹی کوئٹہ میں ایران کے قونصل خانے میں حاضر ہوئے جہاں انہوں نے صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت پیش کی۔
-
پاکستانپاکستان کے وزیر اعظم کی ایران کے سفارتخانے میں آمد، سفیر کو تعزیت پیش کی
پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پیر کے روز اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے پہنچے۔ سفیر سے ملاقات کی، شہید صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کی تعزیت اور تسلیت پیش کی اور وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات تحریر کئے۔
-
تصویرصدر رئیسی کے غم میں ایران کے خرم آباد اور رشت شہروں کے عوام کی عزاداری
ایران کے ہر شہر و قصبے کی طرح شمالی شہر رشت اور مغربی شہر خرم آباد میں شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کی یاد میں مجالس عزا کا قیام
-
سیاست سبھی شہدا کی شناخت ہوگئی ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہيں ہے
تہران – ارنا – ایران کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے سبھی شہدا کے جنازے قابل شناخت ہیں اور ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
-
سیاستصدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت
تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی شہید ہوگئے
-
تصویرایران کے ہمدان شہر میں بھی صدر مملکت کی صحت کے لئے دعا
اتوار کی رات کو ایران کے ہمدان شہر کے رہنے والوں نے اس شہر کے امام خمینی (رح) اسکوائر پر جمع ہوکر صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی بحفاظت و صحت واپسی کے لئے دعا کی
-
تصویرایران کے مقدس مقامات پر عوام کے وسیع اجتماعات، صدر مملکت کی صحت و سلامتی کے لئے دعائيں اور توسل
صدر مملکت کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد، اتوار کی شام سے، ایرانی عوام ملک بھر کے مقدس مقامات من جملہ، فرزند رسول امام رضا (ع)، جناب فاطمہ معصومہ (س) اور جناب احمد بن موسی (ع) کے روضوں پر اکٹھا جمع ہیں اور صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی بحفاظت اور صحت واپسی کی دعا کر رہے ہیں۔
-
سیاستمسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لئے ضروری احکامات جاری کردئے
تہران/ ارنا- مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہلی کاپٹر تک امداد پہنچانے کے لئے تمام گنجائشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔
-
سیاستصدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی دقیق جگہ کی تلاش جاری
تہران/ ارنا، آئی آر آئی بی کے رپورٹر کے مطابق، اس وقت تک جائے حادثہ کی دقیق جگہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
-
سیاستتازہ ترین خبر: صدر مملکت کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا سلسلہ جاری، 40 امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ
تہران/ ارنا- ایران کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے جی پی ایس ٹرانسمٹر سے ورزقان شہر کے قریبی علاقے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
-
سیاستتازہ ترین خبر: صدر مملکت کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا سلسلہ جاری
صوبہ مشرقی آذربائیجان/ ارنا- تازہ رپورٹوں کے مطابق، جائے حادثہ کے اطراف کے قصبوں اور دیہی علاقوں کے رہنے والوں نے بتایا ہے کہ ہیلی کپٹر علاقے کے دیزمار جنگلوں میں ہارڈ لینڈنگ پر مجبور ہوا ہے۔
-
تصویرصدر ایران کا صوبہ مازندران کا دورہ
صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی نےجمعہ 17 مئی کو صوبہ مازندران کے سفر کے دوسرے دن اس صوبے کے مغربی علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کے مخصوص مسائل جائزہ لینے کے لئے میٹنگ میں شرکت کی
-
آرٹس اور ثقافتصدر رئیسی: شاہنامہ ایرانی عوام کی حریت پسندی اور دانشمندی کی علامت ہے
مشہد مقدس - ارنا – صدرمملکت نے کہا ہے کہ حکیم توس کا شاہنامہ، حریت پسندی، عدل و انصاف، شجاعت،سخاوت، پائیداری اور دانشمندی اور عوام دوستی کی علامت ہے۔
-
سیاستصدر ایران: ایران میں ڈیموکریسی صرف زبانی نہیں ہے بلکہ اس پر عمل بھی ہوتا ہے۔
تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پارلیمانی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران میں جمہوریت کی اہمیت پر زور دیا۔
-
اسپورٹس ایشین فٹسال کپ 2024 جیتنے پر ایران کی قومی فٹسال ٹیم کو صدر رئیسی کی مبارکباد
تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے ایشین چیمپئن شپ 2024 جیتنے پر ملک کی قومی فٹسال ٹیم کے لئے مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔
-
معیشتصدر ڈاکٹر رئیسی : ایران پر پابندی بے اثر ہے
تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمداتی توانائیوں کی نمائش نے ثابت کردیا ہے کہ ایران پر پابندی بے اثر ہے۔
-
تصویرصدر سید ابراہیم رئیسی صوبہ خوزستان کے دورے پر، لکڑی اور ایم ڈی ایف کی ایک بڑی فیکٹری کا افتتاح
تہران/ ارنا- آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جمعے کے روز اپنے منظم صوبائی دوروں کے سلسلے میں، ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ خوزستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے شوش شہر میں لکڑی اور خام ایم ڈی ایف کی پیداوار کی ایک فیکٹری کا افتتاح کیا۔ قابل ذکر ہے کہ خوزستان کی اس فیکٹری نے 550 ہیکٹر پر مشتمل یوکلیپٹس کے درختوں کا ایک جنگل لگایا ہے جسے اپنی پیداوار میں استعمال کر رہی ہے۔ اس فیکٹری میں 700 لوگ برسر روزگار ہوگئے ہیں۔
-
تصویرصدر سید ابراہیم رئیسی الجزائر کے لئے روانہ ہوگئے
صدر سید ابراہیم رئیسی ہفتے کی صبح الجزائر میں منعقدہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس کے لئے روانہ ہوگئے۔
-
تصویرصدر رئیسی نے ایرانی نالج بیسڈ کمپنیوں کی سائنسی نمائش کا معائنہ کیا
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے پیر کی صبح سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے میں منعقد ایران کی نالج بیسڈ کمپنیوں کی نمائش کا معائنہ کیا، مختلف نوعیت کی سائنسی اور جدید پیداوار اور ہونے والی کاوشوں کو قریب سے دیکھا اور سائنسدانوں اور ماہرین سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔
-
سیاستغزہ کی موجودہ صورتحال دنیا کے غیرمنصفانہ نظام کی علامت ہے: صدر سید ابراہیم رئیسی
تہران/ ارنا- صدر مملکت نے بدھ کے روز جمہوریہ تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوف سے ملاقات اور گفتگو کی اور دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عالم اسلام بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
-
سیاستصدر ایران کے نام مختلف ملکوں کے سربراہوں کی تہنیتی پیغامات / اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کی مبارک باد
تہران (ارنا) مختلف ممالک کے سربراہان نے صدر ایران کو اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
-
سیاستصیہونیوں کے خلاف جنوبی افریقہ کے اقدام کی دنیا کے تمام حریت پسند انسانوں نے تحسین کی: صدر رئیسی
تہران/ ایران- ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے افریقی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران عالمی فوج داری عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف کیس درج کرنے پر مبنی جنوبی افریقہ کے اقدام کو سراہا۔
-
سیاستصیہونی حکومت رائے عامہ کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کے لئے دہشت گردانہ اقدامات کا ارتکاب کر رہی ہے: صدر مملکت
تہران/ ارنا- صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ صیہونی غزہ میں ناکام ہوچکے ہیں اور اس حقیقت سے توجہ ہٹانے کے لئے قاتلانہ حملے کر رہے ہیں جس میں انہیں یقینی طور پر کامیابی نہیں مل سکے گی۔
-
سیاستصیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کا اقدام قابل قدر ہے، صدر مملکت
تہران/ ارنا- اتوار کی صبح صدر سید ابراہیم رئیسی نے 7 ممالک کے سفیروں کے سفارتی اسناد قبول کئے۔
-
سیاست صدر رئیسی : ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر مذاکرات کا اصل موضوع غزہ ہے
تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر مذاکرات کا بنیادی ایجنڈا غزہ ہے۔