اسرائیل کے سرکاری ریڈیو ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گيا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے دورہ سعودی عرب سے صرف دو روز قبل موساد کے سربراہ کا خصوصی طیارہ ہفتے کی رات ریاض میں اترا تھا۔
صہیونی میڈیا رپوٹوں کے مطابق یہ طیارہ جو اس سے قبل غزہ جنگ بندی پر مشاورت کے لیے موساد اور شباک کے اہلکاروں کو مصر اور قطر پہنچاتا تھا، تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان کے ہوائی اڈے پر اترا اور وہاں سے ریاض روانہ ہوئے۔
صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ پرواز تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ