غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 153 افراد شہید، شہدائے غزہ کی تعداد 33,360 ہوگئی

تھران (ارنا) اس وقت جب قاہرہ میں مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے، غزہ کی پٹی میں صیہونی جارحیت جاری ہے اور غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، آج (بروز منگل، 9 اپریل 2924) صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 33,360 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 153 افراد شہید اور 60 زخمی ہوئے۔

نئے شہداء سمیت غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت میں 7 اکتوبر 2023 سے لے کر آج تک شہداء کی تعداد 33 ہزار 360 ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 75 ہزار 993 ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .