صیہونی وزارت جنگ پر عراقی مزاحمت کا ڈرون حملہ

تہران ارنا۔ عراقی مزاحمت نے اتوار کی صبح ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ صیہونی وزارت جنگ کی عمارت پر ڈرون حملہ کیا گيا ہے۔

عراقی مزاحمت نے بتایا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں غاصبوں کے خلاف حملوں میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔

عراقی مزاحمت نے بدھ کے روز بھی بتایا تھا مقبوضہ فلسطین میں بن گورین ایئر پورٹ پر کئي ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گيا ہے۔

عراقی مزاحمت نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہے تو وہ اس حکومت کے خلاف حملے تیز کر دے گا۔

00:00
00:00
Download

عراقی مزاحمت نے گزشتہ پیر کے روز بھی بتایا تھا کہ اس نے صیہونی فوج کی ایک چھاونی کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ شام کی مقبوضہ جولان پہاڑیوں میں واقع صیہونی فوجی چھاونی کو نشانہ بنایا گيا۔

گزشتہ جمعرات کو بھی عراقی مزاحمت نے بتایا تھا کہ اس نے صیہونی فوج کی پالمخايم ایئر بیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .