اسلامی بیداری عالمی اسمبلی نے امداد لیتے وقت غزہ کے عوام کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی

تہران-ارنا- اسلامی بیداری اسمبلی نے اشیائے خورد و نوش دریافت کرتے وقت غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام کے صیہونی حکومت کے بھیانک جرم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی بیداری اسمبلی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے: ظالم و ناکام صیہونی حکومت، ظاہری فتح حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قدم سے باز نہيں آ رہی ہے اور دباؤ، محاصرے، بھوک، قحط اور عالمی برادری و اسلامی تنظیموں کی جانب سے دی جانے والی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کے ذریعے نسل کشی اور جبری انخلاء کی اپنی پالیسیوں کی مدد سے غزہ پٹی میں اپنے نا جائز مقاصد کی تکمیل کے لئے ہاتھ پیر مار رہی ہے۔

بیان میں کہا گيا ہے: بڑے افسوس کی بات ہے تمام انسانیت سوز جرائم، نسل کشی، نسل پرستی، جبری انخلاء اور 30 ہزار سے زائد بے گناہ و نہتھے بچوں، عورتوں اور انسانوں کی شہادت کو انسانی حقوق کے تحفظ کا دعوی کرنے والے امریکہ و یورپ کی  جانب سے نہ صرف نظر انداز کیا جا رہا ہے بلکہ یہ ملک ،  نسل پرستی صیہونی حکومت کی اسلحہ جاتی، فوجی اور سیاسی مدد کرکے ہر طرح کے جرم کے لئے اسے چھوٹ دے رہے ہيں اور اس طرح سے وہ پوری دنیا کے لئے اپنا اصلی چہرہ ظاہر کر رہے ہيں۔

اسلامی بیداری اسمبلی نے واضح کیا ہے: امریکی قیادت میں مغربی دنیا کے منافقانہ رویہ اور دوہرے معیاروں نے ایک بار پھر انسانیت کے خلاف ان کے مذموم مقاصد و ارادوں کو پوری دنیا کے سامنے برملا کر دیا ہے اور یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ جرائم پیشہ لوگوں کے سامنے مزاحمت کے علاوہ کوئي اور راستہ نہيں ہے اور صبر پیشہ اور مضبوط قدموں سے ڈٹی فلسطینی قوم کو چاہیے کہ وہ مضبوط عزم کے ساتھ ظالموں کے سامنے کھڑی رہے یہاں تک کہ اللہ کی مدد آ پہنچے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .