ابو عبیدہ نے جمعہ کو بتایا ہے کہ ہم نے پہلے بتایا تھا کہ غزہ پٹی میں کئي صیہونی قیدیوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہمارے کچھ بھائیوں سے ہمارا رابطہ کٹ گيا ہے اور اب ہمیں یہ خدشہ ہے کہ صیہونی حکومت کی بمباری میں وہ قیدی ہلاک ہو گئے ہوں۔
انہوں نے کہا: حالیہ ہفتوں میں تحقیقات کے بعد ہمیں یقین ہو گيا کہ ہمارے کچھ مجاہد شہید ہو گئے ہيں اور غزہ میں 7 صیہونی قیدی بھی صیہونی حکومت کی طرف سے مختلف علاقوں پر کی جانے والی بمباری میں ہلاک ہو گئے ہيں۔ ہلاک ہونے والے قیدیوں کے نام حایم جیرشون بیری ، یورام اتاک میتزجر اور امیرام اسرائيل کوبر ہیں۔
انہوں نے کہا: مزيد 4 قیدیوں کے نام ان کی شناخت یقینی ہونے کے بعد بتائے جائيں گے۔
القسام بریگيڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی بمباری میں ہلاک ہونے والے صیہونی قیدیوں کی تعداد 70 سے بھی زائد ہو سکتی ہے اور یہ ایسے حالات ميں ہے کہ جب ہم قیدیوں کے تحفظ کی پوری کوشش کر رہے ہيں۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ختم ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے۔
آپ کا تبصرہ