دنیا کے حریت پسندوں کے ذہنوں سے غزہ کا زخم کبھی نہیں بھرے گا

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں 100 فلسطینی شہریوں کی شہادت اور 800 سے زائد کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا: غزہ کا زخم، دنیا کے آزاد انسانوں اور اجتماعی قتل اور نسل کشی پر خاموشی کا داغ انسانی حقوق کے تحفظ کا جھوٹا دعوی کرنے والوں کی پیشانی سے کبھی نہيں مٹے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے: غزہ کے الرشید روڈ پر امدادی سامان کے اتنظار میں کھڑے 100 سے زائد فلسطینی شہری، صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں شہید ہو گئے اور 800 سے زائد زخمی ہوئے۔

انہوں نے لکھا : غزہ کا زخم، دنیا کے آزاد انسانوں اور اجتماعی قتل اور نسل کشی پر خاموشی کا داغ ، امریکہ اور یورپ میں انسانی حقوق کے تحفظ کا جھوٹا دعوی کرنے والوں کی پیشانی سے کبھی نہيں مٹے گا۔

 دنیا کے حریت پسندوں کے ذہنوں سے غزہ کا زخم کبھی نہیں بھرے گا

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .