اسلامی ممالک رفح میں اسرائيل کی فوجی کارروائی روکنے کے لئے فوری قدم اٹھائيں، وزیر خارجہ

جنیوا-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رفح پر وسیع حملے کی نتن یاہو کی دھمکی سے، یہ علاقہ ایک بڑے انسانی المیہ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اس لئے اسلامی ملکوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔

وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی سے ملاقات و گفتگو کی۔

اس ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزير خارجہ نے انڈونیشیا میں حالیہ انتخابات پر مبارک باد پیش کی اور فلسطین کی حمایت میں انڈونیشیا کے اچھے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اسی طرح زور دیا کہ اسلامی ملکوں کو صیہونی حکومت کو تجارتی اور معاشی طور پر بائکاٹ کرکے غزہ میں قتل عام روکنے کے لئے اس پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: رفح پر وسیع حملے کی نتن یاہو کی دھمکی سے، یہ علاقہ ایک بڑے انسانی المیہ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اس لئے اسلامی ملکوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے اسی طرح جنیوا میں کویت کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔

اسلامی ممالک رفح میں اسرائيل کی فوجی کارروائی روکنے کے لئے فوری قدم اٹھائيں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے اپنے کویتی ہم منصب عبد اللہ علی الیحیی سے ملاقات و گفتگو کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .