برطانوی جہاز پر انصار اللہ کے حملے میں بڑا نقصان ہوا ہے، امریکہ کا اعتراف

نیویارک (ارنا) مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر CENTCOM نے اعتراف کیا ہے کہ 18 فروری کو انصار اللہ کے حملے نے برطانوی بحری جہاز "MV Rubymar" کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔

 ارنا کے مطابق، سینٹ کام نے جمعہ کی رات متاثرہ جہاز کی تصویر شائع کی اور کہا کہ "18 فروری کو رات 9:30 اور 10:40 کے درمیان، ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے کارگو جہاز "MV Rubymar پر حملہ کیا اور اس کا تعلق برطانیہ سے تھا"

سینٹ کام کے مطابق جہاز لنگر انداز ہے اور پانی آہستہ آہستہ اس میں داخل ہو رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .