ارنا کے نامہ نگار کے مطابق جواد اوجی نے بدھ کے روز ایک اجلاس کے موقع پر بتایا کہ دھماکوں اطلاع ملتے ہی 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گیس پائپ لائنیں جو زیادہ تر پہاڑی اور ناقابل دسترس علاقوں میں تھیں، مرمت کا کام شروع کر دیا گیا اور اس واقعے کے بعد ملک میں کہیں بھی گیس کی بندش نہیں ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائنوں کا دھماکہ صیہونی سازش تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
اوجی نے مزید کہا کہ دشمن کا منصوبہ تھا کہ بڑے صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی میں مشکلات پیدا کریں، لیکن اللہ کے فضل اور ماہرین کی کوششوں سے ہم کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ