اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رفح میں رہائشی اور شہری علاقوں پر صیہونی حکومت کے مجرمانہ ہوائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہریوں کی شہادت ہوئی ہے جن میں بچوں کی ایک قابل ذکر تعداد بھی شامل ہے۔
ارنا کے مطابق ناصر کنانی نے رفح میں دس لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں کی سکونت کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے رفح پر قبضہ اور اس علاقے پر زمینی حملے کی دھمکیاں ایک انسانی المیہ اور بے دفاع فلسطینیوں کے خلاف ایک اور جنگی جرم شمار ہونگی۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس طرح کا اقدام نہ صرف جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کے منافی ہے بلکہ عالمی عدالت انصاف کے جاری کردہ عارضی حکم نامے اور تمام بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، نیز اس سے صیہونیوں کے ناپاک عزائم کی نشاندھی ہوتی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس وحشیانہ اقدام کے خطرناک نتائج کے بارے میں خبردار اور صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے اگر امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کو خطے کی سلامتی اور استحکام کی فکر لاحق ہے تو انہیں صیہونی حکام کو پاگل پن کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہییں۔
آپ کا تبصرہ