میجر جنرل حسین سلامی نے اتوار کے روز اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع کے میوزیم میں منعقدہ شہید جنرل قاسم سلیمانی ایوارڈ کے تیسرے دو سالہ دور کی اختتامی تقریب میں کہا کہ صیہونیوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی، وہ شام میں دفن کر دیئے جائيں گے لیکن اس کے لئے تھوڑے وقت کی ضرورت ہے۔
جنرل سلامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج عالم اسلام جہاد کا میدان ہے اور مسلمانوں کی سعادت کی راہ جہاد کے میدان سے گزرتی ہیں، کہا کہ عالم اسلام کے نوجوان مجاہدین میں صیہونیوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ایمان، ولولہ اور حوصلہ موجود ہے اور وہ یہ کرکے رہیں گے۔"
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ جب ہم شام میں تھے تو اس ملک کے لوگ کس طرح سے زندگی گزار رہے تھے کیونکہ ہم ان کی عزت و وقار کے خواہاں تھے،
انہوں نے زور دیا کہ ہم شام کی سرزمین کے کسی حصے کو اپنی سرزمین میں شامل کرنے کے لیے نہیں گئے تھے، ہم وہاں اپنے طویل مدتی مفادات و تسلط پسندانہ اہداف کے ئے نہيں گئے تھے ، ہم وہاں اس لئے گئے تھے تاکہ مسلمانوں کا وقار مجروح نہ کیا جائے۔
جنرل سلامی نے کہا: "جیسے ہی شامی حکومت گری ، آپ نے دیکھا کہ اس ملک میں کیسے کیسے افسوسناک واقعات رونما ہو رہے ہیں۔"
آپ کا تبصرہ