راکٹ مار ریموٹ کنٹرول اسپیڈ بوٹ کی وسیع پیداوار شروع کردی ہے: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر

بوشہر/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے بتایا ہے کہ اس فورس کے ماہرین نے 67 میٹر کے ایلومینیئم ایلائے بوٹس کی وسیع پیداوار شروع کردی ہے۔

اپنی تازہ تقریر میں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے بوٹ کی ٹیکنالوجی محض چند ممالک کے پاس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 103 نالج بیسڈ کمپنیوں اور 32 یونیورسٹیوں سے سپاہ پاسداران کا تعاون بھی جاری ہے۔

ایڈمیرل تنگسیری نے بتایا کہ سائنسی تحقیقات پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی خاص توجہ ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ دشمنوں کی جانب سے لاحق خطروں پر ہماری گہری نظر ہے اور اس کے لیے ہماری تیاری مکمل اور دن رات کی کوششیں جاری ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ نے بتایا کہ اس فورس نے فوجی وسائل کی تیاری کے لیے ضروری تحقیقاتی اقدامات میں اہم قدم اٹھائے ہیں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .