15 دسمبر، 2024، 11:44 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85691164
T T
0 Persons

لیبلز

ایران "ویٹ لفٹنگ" کے مقابلوں میں دنیا کی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

تہران/ ارنا- بحرین کے عالمی مقابلوں میں ایران کے "ویٹ لفٹنگ" کے پہلوانوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

منامہ میں ہونے والے ان دس روزہ مقابلوں کے آخری دن تک ایران کی قومی ٹیم نے 560 پوائنٹ حاصل کرکے ان عالمی مقابلوں کی دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایران کی ٹیم 10 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

علی رضا یوسفی نے کلین اینڈ جرک میں گولڈ اور مجموعی طور پر برونز میڈل جیتا جبکہ ایک اور ایرانی کھلاڑی علی داؤدی نے کلین اینڈ جرک میں سلور میڈل حاصل کیا۔

علیرضا معینی بھی اسنیچ مقابلوں میں سنہری تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

مہدی کرمی اور علی عالی پور نے کلین اینڈ جرک مقابلے میں برونز میڈل جیتا۔

قابل ذکر ہے کہ چین ان مقابلوں کا چیمپیئن بنا جبکہ شمالی کوریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .