زیاد النخالہ کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات

تہران (ارنا) لبنان کی حزب اللہ اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنماؤں زیاد النخالہ اور سید حسن نصر اللہ نے ایک دوسرے سے ملاقات کی۔

فلسطین الیوم نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے آج فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال ، عوامی اور سیاسی پیش رفت، امدادی محاذوں کے حالات اور مختلف شعبوں میں مزاحمتی محور کی مدد کا بھی جائزہ لیا۔

سید حسن نصر اللہ اور النخالہ نے گراونڈ اسٹریٹیحی اور سیاسی میدان میں ہونے والی ممکنہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ثابت قدم رہنے اور کامیابی کے حصول تک سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مذکورہ ملاقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .