10 فروری، 2024، 10:14 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85382403
T T
0 Persons

لیبلز

"اے غزہ والو، ہمارا کپ تمھارے نام!" ایشین فٹبال کپ کے فائنل میچ سے قبل اردنی شائقین کا نعرہ

تہران/ ارنا- اردنی شائقین نے ایشین کپ کے فائنل میچ سے قبل کہ جس میں اردن کی ٹیم قطر کے مدمقابل آرہی ہے، اعلان کیا ہے کہ وہ کبھی بھی غزہ اور فلسطین کے عوام کو بھول نہیں سکتے۔

رای الیوم اخبار نے اس بارے میں ایک اپنی رپورٹ شایع کی ہے جس میں درج ہے کہ فائنل میچ سے قبل اردنی شائقین دکھا رہے ہیں کہ وہ غزہ اور فلسطین سے کس حد تک محبت کرتے ہیں۔

عرب زبان اخبار رای الیوم کے مطابق، اردنی فٹبال شائقین نے اس موقع کی مناسبت سے مختلف سلوگن بھی تیار کئے ہوئے ہیں جن میں "فلسطین، تمھیں بھولنا ناممکن ہے" اور "اے سرفراز غزہ، ہمارا کپ تمھارے نام" جیسے نعرے شامل ہیں۔

رای الیوم کے مضمون میں درج ہے کہ دیگر ممالک کے سفارتکاروں کو اس بات پر حیرت ہو رہی ہے کہ اردن کے عوام کس حد تک غزہ کی یاد کو تازہ کئے ہوئے ہیں۔ اردن کے کافی شاپس سے "محمد ضیف، ہم تمھارے سپاہی ہیں" کی گونج سنائی دے رہی ہے اور جنوبی کوریا سے میچ کے موقع پر "ابوخالد (محمد الضیف) ہی کپتانوں کے کپتان ہیں" کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ایشین فٹبال کپ کا فائنل میچ ہفتے کی شام کو اردن اور میزبان قطر کے بیچ کھیلا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .