7 فروری، 2024، 1:21 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85380030
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان، صوبہ بلوچستان میں دھماکہ، 15 ہلاک

اسلام آباد/ ارنا- صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں ایک انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر بم دھماکے میں کم سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق، دھماکہ آزاد امیدوار اسفندیار کاکڑ کے دفتر کے سامنے اس وقت ہوا جب پولنگ ایجنٹس کے نام فائنل کئے جا رہے تھے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بم ایک موٹر سائکل میں نصب تھا۔

دھماکے کے وقت اسفندیار کاکڑ اپنے دفتر میں نہیں تھے۔ بتایا جا رہا ہے کے اس دھماکے میں 18 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں بھی ایک اور بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ دھماکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے دفتر کے باہر ہوا ہے۔

متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ مولانا عبدالواسع محفوظ ہیں۔

اب تک کسی بھی گروہ یا دستے نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ درپیش انتخابات کے حفاظتی اقدامات کے لئے فوج کو پاکستان بھر میں تعینات کردیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .