16 فروری، 2025، 9:40 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85752324
T T
0 Persons

لیبلز

روس کا حماس سے اظہار تشکر

16 فروری، 2025، 9:40 AM
News ID: 85752324
روس کا حماس سے اظہار تشکر

تہران (ارنا) کریملن کے ترجمان دمتری پسکوف نے ایک روسی صیہونی قیدی کو رہا کرنے پر فلسطینی تحریک حماس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ریانووستی نے ہفتے کے روز پسکوف کے حوالے سے کہا کہ ماسکو الیگزینڈر تروفانوف (صیہونی حکومت  کے لیے ساشا تروپانوف کے نام سے معروف) کی رہائی کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس فیصلہ پر حماس کا شکرگزار ہے۔

حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا دور ہفتے کے روز غزہ پٹی میں ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی کی ثالثی سے ہوا اور حماس نے 3 صیہونی قیدیوں کو غزہ پٹی کے جنوبی شہر خانیونس میں ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا۔

رہائی پانے والے صہیونی قیدیوں میں سے ایک ساگی ڈیکل نے اپنے بیان میں کہا کہ میں کابینہ سے کہتا ہوں کہ معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے جو بھی ممکن ہو وہ انجام دے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .