15 فروری، 2025، 9:55 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85752084
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی عمان روانگی

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بحر ہند کے ساحلی ملکوں کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کے لئے، ایک وفد لے کر مسقط روانہ ہوگئے

 ارنا کے مطابق  بحر ہند کے ساحلی ملکوں کے وزرائے خارجہ کا آٹھواں اجلاس عمان ، ہندوستان اور سںگاپور کی مشترکہ میزبانی ميں مسقط میں ہورہا ہے۔

بحری شراکت کے نئے افق، کے سلوگن کے ساتھ منعقد کئے جانے والے اس اجلاس میں بحر ہند کے 20 ساحلی ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اس اجلاس  میں شرکت اور تقریر کے علاوہ، اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ اور دیگر اعلی رتبہ مندوبین سے دو جانبہ ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .