16 فروری، 2025، 2:10 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85752758
T T
0 Persons

لیبلز

امریکی بموں کی نئی کھیپ صیہونی حکومت کے حوالے کر دی گئی

تہران (ارنا) صیہونی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بھیجے جانے والے امریکی بموں کی وصولی کی خبر دی ہے۔

صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ  "MK 84" نامی 1800 بم جنہیں سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے تقریباً ایک سال قبل اسرائیل بھیجنا ملتوی کر دیا تھا، کل رات موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم سے اسرائیل (صیہونی حکومت) کو بھیجے گئے ہیں۔

اس سے قبل، امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے محکمہ خارجہ نے صیہونی حکومت کو 660 ملین ڈالر کے Hellfire میزائلوں کے فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

Axios نیوز ویب سائٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے صیہونی حکومت کو 6.75 بلین ڈالر مالیت کے گائیڈڈ گولہ بارود اور کٹس کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دے دی ہے۔

اس معاہدے میں تقریباً 18,000 فضائی بم شامل ہیں جن کی ترسیل 2025 میں شروع ہوگی۔

Axios کے مطابق، معاہدے میں 3,000 Hellfire میزائل بھی شامل ہیں، جو 2028 میں ڈیلیوری کے لیے شیڈول ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .