15 فروری، 2025، 7:21 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85751974
T T
0 Persons

لیبلز

تہران بیروت پروازوں کا مسئلہ حل کرنے کےلئے ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج شام کو اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی پر گفتگو کی

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور یوسف رجی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی روابط کا جائزہ لیا۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے اپنی اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایران اور لبنان دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کے تحفظ پر زور دیا۔  

سید عباس عراقچی اور یوسف رجی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں خاص طور پر خاص میں تہران بیروت پروازوں کے حوالے سے  درپیش مسئلے پر تبادلہ خیال کیا اور حسن نیت کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .