ارنا کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اربیل میں موساد سے وابستہ مرکز اور ادلب میں دہشت گردوں سے وابستہ ہیڈ کوارٹر کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی کارروائی کے بارے میں کہا کہ یہ حملے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع اور دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف انصاف اور سزا کا ایک حصہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کی حمایت کرتا ہے اور ممالک کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی پاسداری کرتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے جائز اور قانونی حق کو استعمال کرتے ہوئے ایسے دشمنوں سے نمٹنے کے لیے بھی تیار ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور ہم اپنے شہریوں کے تحفظ اور مجرموں کو سزا دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
کنعانی نے کہا کہ دشمن نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا، اسلامی جمہوریہ نے اپنی اعلیٰ انٹیلی جنس صلاحیتوں کے ساتھ، ایک درست اور ٹارگٹڈ آپریشن میں مجرموں کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے اور یہ ایران کی قومی سلامتی اور ایرانی شہریوں کی سلامتی کے خلاف کارروائی کرنے والوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے ردعمل کا حصہ تھا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور ایران علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے فریم ورک کے اندر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ کا تبصرہ