5 یمنی فوجیوں کی شہادت، امریکی جارحیت کا جواب  دیا جائے گا: صنعا

تہران ( ارنا) یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے کئی صوبوں کو 73 مرتبہ نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 5 فوجی شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

یمن کے خبر رساں ذرا‏ئع  کے مطابق،  اس ملک کی مسلح افواج نے اپنے میں کہا ہے کہ ہے کہ وہ یمن کی خود مختاری اور آزادی کے دفاع کے لیے دشمن کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کریں گے اور زمین اور سمندر میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یمنی مسلح افواج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی اور برطانوی دشمن نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت جاری رکھتے ہوئے جمہوریہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر 73 جارحانہ حملے کیے ہیں اور الحدیدہ، تعز، حجہ اور صعدہ کے صوبوں میں یمنی مسلح افواج کے 5 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور انگلینڈ یمنی عوام کے خلاف مجرمانہ جارحیت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وحشیانہ جارحیت  کے باوجود یمن، مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا  اور یمنی مسلح افواج بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

امریکہ اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق یمن میں انصار اللہ کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔ خبر رساں ذرائع نے جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے کہ یمنی فوج نے امریکی اور برطانیہ کی فضائی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں امریکی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .