ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے پیر کی رات اپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی جانب سے مذموم دہشت گردانہ اقدامات کو غزہ سمیت میدان جنگ میں فوجی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا اور کہا : اس طرح کے شر انگیز اقدامات سے الاقصی طوفان اور اس کے بعد تین مہینے سے جاری صیہونی حکومت کی ناقابل تلافی شکست کی تلافی نہيں ہو سکے گی۔
انہوں نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ کا دائرہ پھیلانے کی کوششوں کی جانب سے سلامتی کونسل سمیت کئی عالمی اداروں کے انتباہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور اسی کے ساتھ شام اور لبنان کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی، غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے اور یہ عالمی و علاقائی امن و امان کے لئے فوری خطرہ ہے اور یقینی طور پر صیہونی حکومت اور اس کے حامی اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کے انجام کے ذمہ دار ہوں گے۔
ناصر کنعانی نے جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں لبنان کی طرف سے فلسطینی قوم کے دفاع کی قدردانی کرتے ہوئے، کمانڈر حسن طویل کی شہادت کو لبنان کی حکومت، قوم ، حزب اللہ اور خاص طور پر شہید کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور مبارکباد دی اور اس کے ساتھ لبنان کے اتحاد، پائیداری اور امن امان نیز صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں دفاع کے لبنان کے حق کی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حمایت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ