المیادین ٹی وی چینل کے مطابق اسماعیل ہنیہ کے نائب صالح العاروری منگل کی رات بیروت کے ضاحیہ علاقے میں صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔
ذرائع ابلاغ نے منگل کی رات جنوبی بیروت میں ایک دھماکے اور ڈرون حملے کی اطلاع دی تھی اور لبنان کی نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اس حملے میں 4 لوگ شہید اور کئي زخمی ہوئے ہيں۔
حماس نے بھی ایک بیان جاری کرکے العاروری کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
حماس نے اسی طرح بتایا ہے کہ اس حملے میں القسام بریگیڈ کے دو کمانڈر بھی شہید ہوئے ہيں۔
لبنانی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے بیروت میں حماس کے ایک دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔
حماس کے ایک عہدیدار نے ایل بی سی آیی ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ اس حملے میں لبنان میں حماس کے ذمہ دار اسامہ حمدان کو قتل کر دیا گيا ہے۔
آپ کا تبصرہ