روسی صحافیوں اورتجریہ نگاروں کے ایک گروپ نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
شہد جنرل قاسم سلیمانی نے خطے میں امریکی صیہونی سازشوں کو ناکام بنانے میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔
روس سیاسی کارکن میکسم شیف چنکوف نے اس موقع پر کہا کہ کا جنرل قاسم سلیمانی کا کردار اسلامی انقلاب کی فکری اساس کی غمازی کرتا ہے۔
انہوں نے جنرل سلیمانی کو ایران کے اسلامی انقلاب کا جوہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی اپنی شہادت کے بعد بھی دنیا کے تمام آزادی پسندوں کے لیے چراغ راہ کی حثیت رکھتے ہیں۔ وہ ظلم، قبضے، غاصبانہ قبضے کے خلاف دنیا بھر میں حریت پسندوں کے لیے ایک علامت اور نشان بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں استعمار اور استحصال کے خلاف جدوجہد کے لیے ہمیں تاریخ میں جھانکے کی ضرورت نہیں بلکہ قاسم سلیمانی کی پالیسی پر عمل کرنا ہی کافی ہے۔
ایک روسی صحافی نے یہ بھی کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک باصلاحیت اور لیجنڈ شخصیت تھے اور رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف ان کے دوست، ہم خیال اور اتحادی بلکہ ان کے دشمن بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں.
عباس جمعہ نے کہا کہ اس ممتاز ایرانی جنرل نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تقریباً تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا اور وہ خطے اور دنیا کے تمام مظلوموں کی امید تھے۔
روسی صحافی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ جنرل قاسم سلیمانی اور سید حسن نصر اللہ جیسے عظیم شہداء کا راستہ اور مکتب جاری رہے گا کیونکہ قوموں نے جان لیا ہے کہ ظلم و جبر اور قبضے کے خاتمے کے لیے مزاحمت اور ڈٹ جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ