وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جمعرات کو ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا : "ایک ایسے وقت میں جب جنگ ہتھیاروں، عدد، بموں اور لاشوں کے ڈھیر پر منحصر ہے وہ " دلوں کے سردار " کے نام سے معروف ہوئے کیونکہ عظیم جرنیل سر زمینوں کے نہیں بلکہ وہ دلوں کے فاتح ہوتے ہیں اس لیے ان کی فتوحات ہمیشہ باقی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا: مزاحمت کے فخر، قومی سپاہی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عظیم ہیرو، اسلام کے عظیم جرنیل کی شہادت کی برسی کے موقع پر ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ایران کے تحفظ اور جارحیت، دہشت گردی اور غاصبانہ قبضے سے مقابلے کی راہ میں جان دینے والے تمام شہداء کو خراج پیش کرتے ہيں۔
آپ کا تبصرہ