پٹرولیم کے نائب وزیر:ایرانی حکومت کا منصوبہ پٹرول کی پیداوار کو 130 ملین لیٹر تک لے جانا ہے

پٹرولیم کے نائب وزیر اور ایران کی نیشنل ریفائنری اور پیٹرولیم مصنوعات کی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ موجودہ ریفائنریوں کے معیار میں بہتری اور ریفائننگ کے نئے منصوبوں پر کام جا ری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کا منصوبہ پٹرول کی پیداوار کو 130 ملین لیٹر تک لے جانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں خوراک اور پیٹرولیم مصنوعات کی مستحکم اور بروقت فراہمی کے پیش نظر بندر عباس آئل ریفائنری سے گور-جاسک پائپ لائن منصوبے کے پہلے مرحلے میں بندر عباس سے رفسنجان تک تیل کی مصنوعات کی نئی منتقلی کا آغاز کیا جائےگا جس کی لمبائی 460 کلومیٹر ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .