2 جنوری، 2025، 12:34 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85708288
T T
0 Persons

لیبلز

"قاسم سلیمانی" ہندوستانی عوام کی نظر میں

2 جنوری، 2025، 12:34 PM
News ID: 85708288
"قاسم سلیمانی" ہندوستانی عوام کی نظر میں

تہران - ارنا - ہندوستان کی کشمیر یونیورسٹی میں زبان و ادب کے پروفیسر نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ، خاص طور پر ہندوستان میں شیعہ، قاسم سلیمانی کو رہبر انقلاب کا مالک اشتر اور زندہ شہید مانتے ہیں۔

 سید محمد رضا سیلسکوٹ نے بدھ  کی شام  ملت  امام حسین (ع) ادبی  نشست میں کہا: ایک بہادر سپہ سالار اور انسانیت کے محافظ  حاج قاسم سلیمانی نہ صرف ایران بلکہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ .

انہوں نے مزید کہا: "شمالی ہندوستان میں، جیسے کشمیر اور کرگل-لداخ میں،  شہید قاسم سلیمانی کو ایک متاثر کن شخصیت اور مزاحمت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہندوستان میں ان کی مقبولیت کی ایک اہم وجہ ہندوستانی نرسوں کو عراق میں داعش کے چنگل سے آزاد کرانے میں ان کا کردار تھا جسے ان کی شہادت کے بعد ہندوستانی میڈیا نے بڑے پیمانے پر بیان کیا۔ وہ ایک ایسی ہستی کے طور پر جانے جاتے ہيں  جنہوں نے انسانیت کو داعش کی دہشت سے بچایا اور لوگوں کے دلوں میں بے مثال مقام حاصل کیا۔

 انہوں نے مزید کہا : "شہید سلیمانی شمالی ہندوستان میں خاص طور کشمیر اور کرگل کے شیعہ علاقوں میں بے حد مقبول ہيں اور داعش کے خلاف جنگ کی وجہ سے میڈیا میں بھی انہیں خاص طور پر توجہ کا مرکز بنایا جاتا ہے۔

سیلسکوٹ نے مزید کہا: " اس سلسلے میں کشمیر میں ان کی مقبولیت کا ایک نمونہ اس وقت نظر آيا جب ایک پولیس افسر نے غلطی سے شہید  قاسم سلیمانی  کی تصویر پھاڑ دی۔" اس کارروائی سے علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور جائے وقوعہ پر شدید احتجاج شروع ہوگیا۔ جس کے بعد  سینئر پولیس افسران کو اپنی فورس کی جانب سے عوام سے معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس واقعہ کو عالمی میڈیا میں بڑے پیمانے پر کوریج ملی اور اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ شہید  قاسم سلیمانی نہ صرف ایرانی عوام کے دلوں میں بلکہ ہندوستان کے لوگوں میں بھی ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .