انصاراللہ کی پولیٹیکل کونسل کے رکن اور ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر کی ملاقات

تہران (ارنا) انصاراللہ کی پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد عبدالاسلام نے ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر علی اصغر خاجی سے ملاقات کی۔ ۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر علی اصغر خاجی اور انصاراللہ کی پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد عبدالاسلام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فریقین نے تازہ ترین علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا اور صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خاتمے اور مستقل  جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے یمن کی تازہ ترین سیاسی اور اسٹریٹیجک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

علی اصغر خاجی نے غزہ سے متعلق مذاکراتی عمل میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عمل میں پیشرفت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .