13 دسمبر، 2023، 1:19 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85321249
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کی بمباری میں 19 اسرائيلی قیدی ہلاک

تہران-ارنا- صیہونی حکومت نے بتایا ہے کہ غزہ میں 119 اسرائيلی قیدیوں میں سے 19 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق  یہ تمام قیدی، غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی سلسلے میں صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے غزہ میں 135 اسرائیلی قیدیوں کی موجودگي کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے پاس موجود ان لوگوں کی رہائي کے لئے ہم فوجی کوششیں جاری رکھیں گے۔

صیہونی فوج نے شروع سے ہی غزہ کے خلاف اپنی کارروائي کا مقصد، اسرائیلی قیدیوں کی رہائي قرار دیا تھا لیکن 48 دنوں تک جارحیت کے بعد وہ عبوری جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور ہو گئي اور حماس سے ہی مذاکرات کرکے فلسطینی قیدیوں کے بدلے اپنے کچھ قیدیوں کو رہا کرانے میں کامیاب ہوئي۔

صیہونی حکومت نے اس کے بعد غزہ پر پھر سے جارحیت کا آغاز کر دیا ۔

غزہ پر صیہونیوں کے وسیع حملوں میں کئی اسرائیلی قیدی بھی ہلاک ہو گئے ۔

صیہونی فوج نے اسی طرح بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں ایک صیہونی قیدی کو رہا کرنے کے لئے ان کا اسپیشل آپریشن ناکام ہو گیا ہے۔

اس کے بعد القسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا کہ صیہونی فوج کا آپریشن ناکام ہو گیا اور صیہونی قیدی کے ساتھ ہی کئي صیہونی فوجی بھی ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .