باخبر مصری ذرائع کے مطابق، مصر کو غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کی ناکامی اور صیہونی فوج کے دوبارہ حملوں کے باعث غزہ کے مکینوں کی مصری سرحد کی طرف منتقل کرنے کے (واشنگٹن کے زیر سرپرستی) صیہونی منصوبے پر شدید پریشانی لاحق ہے۔
حال ہی میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے نئے نقشے کی اشاعت پر قاہرہ نے سرکاری چینل کے ذریعے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ یہ نقشے غزہ میں تقسیم کیے گئے جن میں غزہ کو کئی بفر زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مذکورہ نقشوں میں غزہ سے متصل مصری اراضی کو دو حصوں میں تقسیم کر کےسینا اور غزہ کے درمیان کی سرحد سے منسلک حصے کا نام دیا گیا ہے۔ مصری حکام نے اس نقشے کو صیہونی حکومت کی بد نیتی کی علامت اور مصر کی تقسیم کا ثبوت قرار دیا ہے۔
ذرائع نے مصر کی تشویش اور جنگ بندی میں توسیع کی شدید خواہش کی اطلاع دی ہے تاکہ آبادکاری کے صیہونی منصوبے سے نمٹنے کے لیے موقع تلاش کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ