کراچی میں نمائش کے علاقے میں فلسطین سپورٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے خواتین نے صیہونیت مخالف مظاہرہ کیا جسمیں سیاسی اور مذہبی شعبوں میں سرگرم خواتین، سول ورکر، یونیورسٹیوں کی پروفیسرز اور طالبات نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔
مقررین نے فلسطینی مزاحمت کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صہیونی دشمن کے خلاف الاقصی طوفان آپریشن کی حمایت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کو صیہونی قبضے کے خلاف لڑنے اور اس حکومت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا جائز حق حاصل ہے۔
پاکستان میں فاؤنڈیشن فار سپورٹ آف فلسطین کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے خطاب میں کہا کہ آج مغربی دنیا اور ناجائز صیہونی حکومت کے حامی فلسطینیوں کی کارروائیوں سے خوف زدہ ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الاقصیٰ طوفان سات دہائیوں سے زائد ناجائز قبضے اور اسرائیلی جرائم کے خلاف فلسطینیوں کا ایک فطری اور جائز ردعمل ہے۔
آپ کا تبصرہ