وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند دنوں کے واقعات اور ایک مقدس مقام کی بے حرمتی کے ردعمل میں ہونے والے عوامی احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف شام کے داخلی امور میں مداخلت کے الزامات پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کی ارضی سالمیت اور قومی اتحاد کی حمایت اور اس ملک کے تمام سیاسی حلقوں، قوموں اور مذاہب کی شمولیت کے ساتھ ایک جامع سیاسی نظام کی تشکیل ، اس ملک کی ارضی سالمیت ، مقدس مقامات کے تحفظ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے، شامی معاشرے کے مختلف حصوں کے خلاف تشدد اور بد امنی کو روکنے اور شام کے شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ۔
آپ کا تبصرہ