تہران یونیورسٹی کے محققین نے تیز رفتار چپ ڈیزائننگ کے لیے سافٹ ویئر تیار کرلیا

تہران (IRNA) تہران یونیورسٹی کے محققین نے نیا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو انٹرنیٹ آف تھنگز سے منسلک آلات کے لیے اپنی مرضی کے ایسے چپ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو تیز رفتاری کام کرتے ہیں اور بجلی کی بچت کرتے ہیں۔

ارنا سائنٹیفک گروپ کے مطابق، یہ سافٹ ویئر تہران یونیورسٹی کے محققین نے کنیکٹیویٹی اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز ڈیویلپمنٹ ہیڈ کوارٹر کے تعاون سے

تیار کیا ہے۔

یہ سافٹ ویئر کسٹم پروسیسرز کی خودکار ڈیزائننگ کی صلاحیت رکھتا ہے جنہیں مصنوعی ذہانت کے ماڈیولز  کے ساتھ IoT پر چلایا جاسکتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کا تیار کردہ چپ تیز رفتاری کے ساتھ کام کرتا ہے اور بجلی بھی کم سے کم خرچ ہوتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .