ایران اور تین یورپی ممالک پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق

تہران -ارنا- قانونی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

ارنا کے مطابق قانونی اور بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا نیٹ ورک Xپر لکھا ہے کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جنیوا میں منعقد ہوا۔

ایران اور تین یورپی ممالک پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق

انہوں نے بتایا کہ یہ گفتگو سنجیدہ، بے تکلفی کے ساتھ اور تعمیری تھی اور ہم نے پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق ان معاملات پر تبادلہ خیال کیا جو ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری ہیں۔

کاظم غریب آباد کے مطابق بات چیت میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں اور اس کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنا تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .