26 دسمبر، 2024، 9:20 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85701752
T T
0 Persons

لیبلز

مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہیں

تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علمی پیشرفت اور دفاعی ہتھیاروں کے میدان میں ترقی امن اور ڈیٹرنس پیدا کرنے کے لیے ہے، کہا ہے کہ "مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے پہلے سے زیادہ تیار اور مضبوط ہیں۔"

 بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے جمعرات کو کہا : "اتحاد اور ہم آہنگی  کے ساتھ، ہم تکنیکی اور دفاعی میدان میں ترقی و پیشرفت کی طرف سے ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہيں ہیں ۔"

فوج  کی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے مزید کہا: "جس طرح ہمیں زمین، سمندر اور فضا میں طاقت حاصل ہے، اسی طرح ہمیں دشمن کی نفسیاتی جنگ میں بھی ذہانت اور طاقت کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔"

آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ علمی  پیشرفت اور دفاعی ہتھیاروں کے میدان میں ترقی امن اور ڈیٹرنس پیدا کرنے کے لیے ہے۔  

انہوں نے کہا: " پائیدار امن و استحکام مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔"

انہوں نے کہا: "آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے  ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ آمادہ  اور مضبوط ہیں۔"

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .