26 دسمبر، 2024، 9:01 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85701740
T T
0 Persons

لیبلز

ایران یوریشین اکنامک یونین کا مبصر رکن بن گیا

ماسکو - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی یوریشین اکنامک یونین میں مبصر کی حیثیت سے رکنیت سے متعلق دستاویز پر جمعرات کو یونین کے پانچ رکن ممالک کے سربراہان نے دستخط کئے۔

اس دستاویز پر رکن ممالک کے سربراہان نے یوریشین اکنامک یونین کی سپریم کونسل کے اجلاس کے اختتام پر ایک پروگرام میں دستخط کیے جس میں ایران کے وزیر، صنعت، تجارت و معدنیات موجود تھے۔

اس موقع پر  20 سے زائد دستاویزات پر دستخط کیے گئے جن میں یوریشین اکنامک یونین میں ایران کو مبصر کا درجہ دیئے جانے کے دستاویزات بھی شامل ہيں۔

 یونین کے رکن ممالک کی پارلیمانوں میں اس معاہدے کی توثیق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلمینٹ میں  اس کی منظوری کے بعد یوریشین اکنامک یونین کے رہنماؤں نے سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے اپنے اجلاس میں اس معاہدے پر عمل درآمد کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔

ایران یوریشین اکنامک یونین کا مبصر رکن بن گیا

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .