فلسطین میں انسانی تباہی سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے ارکان کے نام ایران کے وزیر صحت کا خط

تہران (ارنا) ایران کے وزیر صحت نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے صحت کے نام ایک خط میں فلسطین میں انسانیت سوز تباہی کا ذکر کرتے ہوئے ہلال احمر سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک کے اندر متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔

ایران کے وزارت صحت بہرام عین اللہی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے صحت کے نام خط میں لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہم مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں انسانی المیہ اور دردناک واقعات کا مشاہدہ کر رہے ہیں جہاں سیکڑوں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو نشانہ بنایا گیا ہےاور اس مقبوضہ سرزمین کے بہت سے مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ حالیہ برسوں میں اسلامی تعاون تنظیم نے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور سماجی میکانزم کو بہتر بنانے کی کوششیں کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے صحت نے ہمیشہ صحت کے بحرانوں سے نمٹنے میں بروقت جواب دینے اور انسانی امداد کے شعبے میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔

اس خط  میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ممالک کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث "مَنْ اَصْبَحَ لا یَهْتَمُّ بِاُمورِالْمُسْلمینَ، فَلَیْسَ بِمُسْلِمٍ" کی بنیاد پر  فلسطین میں حالیہ واقعات کے متاثرین کی ہلال احمر سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک کے اندر  مدد کرنی چاہیے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .