سید ابراہیم رئیسی کے مطابق، ایران اقوام متحدہ کا رکن ہے اور توقع کرتا ہے کہ یہ تنظیم ممالک کے درمیان تعاون کی ترقی، سلامتی اور امن اور عالمی انصاف میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
صدر ایران نے اقوام متحدہ میں تقریر سمیت اعلی سطح کی 12 سفارتی ملاقاتیں اور 5 اجلاسوں میں شرکت کی۔
اس سفر کے دوران ابراہیم رئیسی نے امریکی میڈیا کے ایڈیٹروں اور سینئر نامہ نگاروں، امریکی خارجہ پالیسی کے مفکرین، امریکن کونسل برائے خارجہ تعلقات کے اراکین، امریکی شیعہ کمیونٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین، مذہبی رہنماؤں اور امریکہ میں رہنے والے ایرانیوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت دیگر اعلی عہدیدار بھی اس دورے میں صدر ایران کے ہمراہ تھے۔
آپ کا تبصرہ