عزاداران حسینی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج

پاکستان میں قرآنی محرم: عشق امام حسین(ع)، شیعہ اور سنی محبت کی علامت اور قرآن کی بے حرمتی کے خلاف متحد آواز

اسلام آباد (ارنا) محرم کا مہینہ پاکستان کے لوگوں میں خاص احترام اور وقار کا حامل ہے۔ یہ مہینہ مسلمانوں اور دیگر آسمانی مذاہب کے پیروکار وں کے لیے یکجہتی،  باہمی رواداری اور محبت کی علامت ہے۔

اس سال کا محرم پیغمبر اسلام (ص) کے خاندان کی قربانی کی یاد منانے کیساتھ، قرآن کی بے حرمتی کے شیطانی واقعات پراحتجاج میں تبدیل ہو گیا ہے۔  یورپ میں شیاطین کے پیروکاروں کی جانب سے قرآن پاک کی توہین، ایک ایسا عمل جس پر پاکستان کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

عزاداران حسینی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج

ممتاز سیاسی شخصیات سمیت پاکستان کے مذہبی رہنماؤں نے اہل بیت علیہم السلام اور عزادار حسینی کے پیروکاروں سے کہا کہ وہ شہداء کے سوگ میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن پاک کو ہاتھوں میں تھام کر عزاداری میں شامل ہوں۔

عزاداران حسینی کا پاکستان کے مختلف شہروں میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .