مجلس عزا
-
تصویرطلبہ کی مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت
سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ نے حسینیہ امام خمینی میں مجلس عزا برپا کی جس میں رہبر انقلاب اسلامی بھی شریک ہوئے۔
-
تصویرایران ، قم مقدس میں عزاداری
امام حسین اور ان کے اصحاب کے یوم شہادت عاشور کو دنیا کے کئی ملکوں کی طرح ایران میں بھی سوگ منایا گيا اور مقدس شہر قم میں معصومہ قم کے روضے پر عزاداروں نے شہزادی کو پرسہ دیا۔
-
تصویرعزائے امام حسین علیہ السلام میں شمع گردانی
بیرجند شہر کے مرکزی حصے میں واقع گاؤں بھدان میں موم بتیاں اٹھا کر جلوس نکالنا ایک روایتی رسم ہے جو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی ہے۔ یہ رسم جو حضرت ابوالفضل عباس (ع) سے محبت اور عقیدت سے وابستہ ہے، تاسوعا کی شام کو منعقد کی جاتی ہے۔ لوگ سورج غروب ہونے سے پہلے موم بتیاں روشن کرنا شروع کر دیتے ہیں اور روشن موم بتیاں اٹھائے مختلف محلوں میں جلوس کی شکل میں نکلتے ہیں۔ یہ جلوس گاوں کے امام بارگاہ میں ماتم کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔
-
تصویرشب 9 محرم کی عزاداری میں رہبر انقلاب اسلامی کی شرکت
تہران (ارنا) شب 9 محرم کی عزاداری حسینیه امام خمینی (رح) میں پیر کی شام منعقد ہوئی جس میں رهبر انقلاب اسلامی نے بھی شرکت کی۔
-
تصویرامام حسین (ع) کی مجلس اور تبرک کی چائے
ایران کے ہر علاقے میں مجلس کا خاص رواج ہے۔ ابا عبداللہ (ع) کے سوگواروں کو ان رسومات میں خصوصی دلچسپی ہے، بشمول تبرک دینے کا رواج۔ مجلس عزا کا بانی اپنی مالی استطاعت کے لحاظ سے تبرک تقسیم کرتا ہے۔ وہ واحد تبرک جو تمام مجلسوں میں اور کسی بھی وقت اور جگہ پر ماتم کرنے والوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور تمام لوگوں کی اس میں خصوصی دلچسپی ہوتی ہے، وہ چائے ہے جو جلوس اور امام بارگاہ کے علاوہ، گھروں کی مجالس میں بھی پیش کی جاتی ہے۔ پورے شہر میں لوگوں کے درمیان چائے پیش کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ شفا، ثواب اور برکت کی نیت سے امام حسین علیہ السلام کے تبرک کی چائے پیتے ہیں اور ان کے لیے محرم کے دنوں میں اس چائے کا استعمال عام ہے۔ جن اجتماعات میں ہجوم ہوتا ہے وہاں عموماً ایک یا ایک سے زیادہ لوگ ٹرے میں چائے کے کپ لگاتار ترتیب دے رہے ہوتے ہیں اور کچھ دوسرے لوگ سوگواروں کے درمیان چائے کی ٹرے منتقل کر کے ان کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں۔
-
تصویرحضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عزاداری کی پہلی رات
ایام فاطمیہ کے موقع پر شب اول کی عزاداری جمعرات کی شام تہران کے امام خمینی امام بارگاہ میں منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شرکت کی۔