محرم الحرام
-
تصویرایران کے رود فسا نامی صحرائی گاؤں میں روایتی تعزیہ خوانی
تعزیہ خوانی ایران کا مخصوص مذہبی اسٹیج آرٹ ہے جس میں واقعات کربلا کو پیش کیا جاتا ہے۔ صحرائی گاؤں، رود فسا کے ایک بڑے میدان میں جمعرات کی شام " اشجع الناس" یعنی شجاع ترین انسان کے زیر عنوان تعزیہ خوانی اسٹیج کی گئی جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ الصلوات والسلام کی حمایت میں علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس کی شجاعت بیان کی گئي ۔
-
تصویردستہ چوبی کی روایتی عزاداری ، ایران، گرگان،
ایران کے گرگان شہر میں بارہ محرم کو حسب روایت " دستہ چوبی " کا انعقاد ہوا ۔ خاص طریقے سے نکالا جانے والا یہ جلوس عزا ایک پرانی روایت کے تحت ہر سال نکلتا ہے۔
-
عالم اسلامداعش نے عمان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی
تہران-ارنا- روئٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان میں عزاداری کے جلوس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
-
تصویرایران ، باغ مہریز امام بارگاہ میں روایتی عزاداری
ایران کے یزد صوبے کی معروف امام بارگاہ باغ بہار میں روایتی عزاداری کا انعقاد کیا گيا جس میں نخل برداری کی روایت خاص طور پر معروف ہے
-
تصویرشام غریباں، حرم امام رضا علیہ السلام میں
مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضے میں شام غریباں منائی گئی
-
-
سیاستایران نے عمان میں عزاداروں پر حملہ کی مذمت کی
تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عمان میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے دوران فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔
-
تصویرایران ، قم مقدس میں عزاداری
امام حسین اور ان کے اصحاب کے یوم شہادت عاشور کو دنیا کے کئی ملکوں کی طرح ایران میں بھی سوگ منایا گيا اور مقدس شہر قم میں معصومہ قم کے روضے پر عزاداروں نے شہزادی کو پرسہ دیا۔
-
تصویرعزائے امام حسین علیہ السلام میں شمع گردانی
بیرجند شہر کے مرکزی حصے میں واقع گاؤں بھدان میں موم بتیاں اٹھا کر جلوس نکالنا ایک روایتی رسم ہے جو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی ہے۔ یہ رسم جو حضرت ابوالفضل عباس (ع) سے محبت اور عقیدت سے وابستہ ہے، تاسوعا کی شام کو منعقد کی جاتی ہے۔ لوگ سورج غروب ہونے سے پہلے موم بتیاں روشن کرنا شروع کر دیتے ہیں اور روشن موم بتیاں اٹھائے مختلف محلوں میں جلوس کی شکل میں نکلتے ہیں۔ یہ جلوس گاوں کے امام بارگاہ میں ماتم کے ساتھ اختتام پذیر ہوتا ہے۔
-
تصویر8 محرم، حضرت ابا عبداللہ (ع) کی مجلس عزا
تہران (ارنا) حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی 8 محرم کی عزاداری بروز ہفتہ (13 جولائی 2024) حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
-
تصویراھواز میں یوم العباس
اھواز (ارنا) ہر سال، خوزستان کے لوگوں کی قدیم روایت کے مطابق، "یوم العباس"، ماہ محرم کی ساتویں تاریخ کو منعقد ہوتا ہے اور اس میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) اور قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی یاد میں سوگواروں کی بھرپور شرکت ہوتی ہے۔
-
معاشرہتہران کے معروف انقلاب پر روضہ امام حسین علیہ السّلام کی نورانی دیوار کی رونمائی
تہران – ارنا - دارالحکومت تہران کے 25 چوراہوں پر محرم کی مناسبت سے مخصوص لائٹنگ کے ذریعے عزاداری اور روضہ ھای مبارک کی شبیہوں کے پروجکٹ کے تحت انقلاب اسکوائر پر روضہ امام حسین علیہ السلام کی نورانی دیوارکی رونمائی کردی گئی
-
تصویرایران میں محرم کا استقبال
ایران میں محرم کے سوگ میں سڑکوں پر سیاہ بینر اور جھنڈے لگانا ایک عام رسم ہے۔ یہ رسم کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر عقیدت اور سوگ کے اظہار کی علامت ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوگ ماہ محرم کی آمد کے ساتھ ہی مساجد، امام بارگاہوں، گلیوں اور سڑکوں کو سیاہ رنگ سے ڈھانپ دیتے ہیں۔ مذہبی پہلو کے علاوہ شہر کا سیاہ رنگ میں ڈوب جانا امام حسین علیہ السلام کے سوگ میں لوگوں کی یکجہتی اور اتحاد کا ایک خوبصورت اور متاثر کن مظہر ہے اور پورا شہر امام (ع) کی شہادت کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ یہ رسم ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی ہے اور کربلا کی داستان کو تاریخ میں زندہ رکھتی ہے۔
-
تصویرمشہد مقدس، امام رضا علیہ السلام کے روضے میں اذن عزا اور پرچم کی تبدیلی کی روایتی تقریب
مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضے میں ہر سال کی طرح امسال بھی ہفتے کے روز اذن عزا اور پرچم کی تبدیلی کی روایتی تقریب کا انعقاد کیا گيا
-
تصویرعلم بندان، ایک قدیمی روایت
علم بندان یا عقد علم ایران کے خراسان جنوبی صوبے کی ایک قدیمی روایت ہے جو محرم کے ساتھ ہی شروع ہوتی ہے اور بیرجند میں یہ روایت گزشتہ ایک صدی سے بھی زائد عرصے سے جاری ہے۔ یہ تقریب ذی الحجہ کا آخری دن غروب کے وقت منعقد ہوتی ہے ۔ مسجدوں کے سامنے بزرگ اور سادات جمع ہوتے ہيں اور تین سے پانچ میٹر لمبے لکڑی کے ڈنڈوں پر سیاہ اور سبز کپڑے آویزاں کرتے ہیں۔